مفاہمتی سیاست ختم،پیپلزپارٹی کامسلم لیگ(ن)کیخلاف اعلان جنگ

(ن)لیگ سے مفاہمت جمہوریت کیلئے تھی اب جھگڑاہے،مسلم لیگ(ن)تنگ نظری اورعقل کے اندھوں کی جماعت ہے،چوہدری نثارجوبھی کریں وزیراعظم ان کوروکنے کی جرات نہیں کرسکتے،مشیراطلاعات مولابخش چانڈیو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 دسمبر 2016 16:03

مفاہمتی سیاست ختم،پیپلزپارٹی کامسلم لیگ(ن)کیخلاف اعلان جنگ

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24دسمبر2016ء) :پیپلزپارٹی نے مفاہمتی سیاست ختم کرکے مسلم لیگ(ن)کیخلاف اعلان جنگ کردیاہے۔مشیراطلاعات و نشریات سندھ مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)تنگ نظری اورعقل کے اندھوں کی جماعت ہے،(ن)لیگ سے مفاہمت جمہوریت کیلئے تھی اب جھگڑاہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹوسربراہ ہیں لیکن آصف زرداری کی رہنمائی حاصل رہے گی۔

(جاری ہے)

آئین کواصل حالت میں بحال کرنازرداری کے دورصدارت کاکارنامہ ہے۔کل کراچی ہونیوالی کاروائیوں کے بعد شام کوجو وضاحتیں آئیں اس سے معاملہ تھم گیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی آمدسے کارکن بہت خوش ہیں لیکن مخالف کیمپوں میں بہت مایوسی ہے۔مولابخش نے کہا کہ چوہدری نثارجوبھی کریں وزیراعظم ان کوروکنے کی جرات نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے کورکمانڈراور ڈی جی رینجرزنے بہت کام کیا۔

متعلقہ عنوان :