کراچی ، احتساب عدالت نے پیٹرول فراہم کرنے میں گھپلے کرنے کے متعلق ریفرنس سے پولیس آفسیرکی بریت کی درخواست مستردکردی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) کراچی میں احتساب عدالت نے پولیس کی گاڑیوںکوپیٹرول فراہم کرنے میں گھپلے کرنے کے متعلق ریفرنس سے پولیس آفسیرکی بریت کی درخواست مستردکردی تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت نے پولیس کی گاڑیوںکے لیے پیٹرول فراہم کرنے کے لیے جاری فنڈزسے 5کروڑروپے گھپلے کرنے کے متعلق سندھ پولیس کے ااے آئی جی فنانس فداحسین اوراے آئی جی لاجسٹک تنویراحمدکے خلاف نیب کی جانب سے دائرریفرنس کی سماعت کی اوراے آئی جی لاجسٹک تنویراحمداورفداحسین کی جانب سے دائربریت کی درخواست مستردکردی عدالت نے کہاکہ ملزمان کے خلاف کافی شواہدموجودہیںاس لیے ان کے خلاف مقدمہ چلایاجائے جبکہ عدالت نے مزیدسماعت 7جنوری تک ملتوی کردی دونوںملزمان عدالت میںپیش ہوئے ملزمان پرالزام ہے کہ انہوںنے پولیس کی گاڑیوںکے لیے پیٹرول فراہم کرنے کے لیے جوچیک دیاتھاوہ ایک حوالدارکے اکائونٹ میں جمع ہوالیکن پولیس گاڑیوںکوپیٹرول فراہم نہیںکیاگیادونوںملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :