سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکرکا سابق سپیکر قومی اسمبلی اور ایم این اے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اُن کی ساس کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 24 دسمبر 2016 16:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق اور ڈپٹی سپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی کا سابق سپیکر قومی اسمبلی اور ایم این اے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ساس کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر اورڈپٹی سپیکر نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزاکے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزاسے اظہار تعزیت کرتے ہوے اُن کی ساس کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی ہے ۔