ہم دھرنوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ،دھڑن تختہ کرتے ہیں، چوہدری شجاعت حسین
ملک میں اپوزیشن کے مشترکہ گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے، ہم ایسا ٹیکا لگانے والے ہیں لوگ خود مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونا شروع ہوجائیں گے 8ء کے انتخابات سے پہلے اگر انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو آئندہ انتخابات بھی شفاف نہیں ہونگے، ورکرز کنونشن سے خطاب
ہفتہ 24 دسمبر 2016 19:00
(جاری ہے)
سیاسی لوگوں سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ہم جس سے بھی ملاقات کریں گے، اپنے پارٹی منشور کے مطابق اس سے بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں سب سے زیادہ خواتین کو اہمیت دی جاتی ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اس لئے کامیاب ہوئی ہے کہ وہ حکومت میں ہے۔ ہماری پوزیشن دوسرے نمبر پر آئی ہے۔ ملک سے گالی گلوچ کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اس وقت اپوزیشن تقسیم ہے۔ اپوزیشن کے اتحاد کی ضرورت ہے۔ ہماری کوشش یہ ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نوٹ جمع کرنے کے لئے سیاست کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) ایسی سیاست کرتی ہے کہ لوگ ہمیں ووٹ بھی دیتے ہیں اور نوٹ بھی۔ انہوں نے کہا کہ جلسوں میں ناچ گانا کرکے مسائل حل نہیں ہوتے اور نہ ہی دھرنے سے کسی کا دھڑن تختہ ہوتا ہے۔ ناچ گانے کے بجائے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں جانا چاہئے تاکہ انہیں ووٹ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے قبل عام انتخابات بے سود ہوں گے، اس لئے انتخابی اصلاحات فوری کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کو پورے ملک میں منظم کررہے ہیں۔ سندھ میں بھی جلسے کریں گے اور کارکنوں سے خود ملاقاتیں کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں سے ملاقاتیں معمول کی بات ہے۔ پیپلز پارٹی کے مطالبات میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ وہی باتیں ہیں جو دوسرے لوگ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست پر جلد ایک کتاب لکھ رہا ہوں۔ اس کتاب میں فیوریٹ سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو ہوں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر اسد جونیجو نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال پر سب کو تکلیف ہے۔ ہم مایوس نہیں ہیں۔ آج ہماری حکومت نہیں لیکن مستقبل میں وفاق اور صوبوں میں مسلم لیگ (ق) کی حکومت ہوگی۔ اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کریں گے۔ علاوہ ازیں چوہدری شجاعت حسین آج (اتوار) بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دیں گے او رمنگھوپیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.