مسلم لیگ ق کی چمن کے سنیئرصحافی سے دن دہاڑے اسلحے کے زور پر گاڑی چھیننے کی مذمت

جب تک صوبے میں مفاداتی پالیسی مسلط رہی نہ ہی صوبے میں پائیدار امن کا خواب پورا ہوگا نہ ہی عوام ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہوپائیں گے،نصیر احمد باچا خان

ہفتہ 24 دسمبر 2016 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیرنصیر احمدباچاخان نے ایک بیان میں چمن کے سنیئرصحافی عبدالہادی اچکزئی سے دن دہاڑے اسلحے کے زور پر گاڑی چھیننے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منصب اللہ پاک کی خاص عنایت وعوامی امانت ہے اس امانت اوراختیار کا غلط استعمال ہی ہمارے مسائل میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے جو محکموں میں رابطوں کا شدیدفقدان بھی پیداکردیتا ہے جب تک صوبے میں مفاداتی پالیسی مسلط رہی نہ ہی صوبے میں پائیدار امن کا خواب پورا ہوگا نہ ہی عوام ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہوپائیں گے عوام کی ترقی وخوشحالی پائیدار اوردیر پا امن سے مشروط ہے صحافی عبدالہادی اچکزئی کے خاندان کا تعلق دینی گھرانہ سے ہے اوروہ راست گوئی اورغیرجابندارنہ انداز میںاپنے صحافتی فرائض سرانجام دے رہے ہیں بدقسمتی سے ایک ہفتہ گزر گئی تاحال صحافی کی گاڑی برآمد نہ ہوسکی جو حکومت وانتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے حکومت وقت کوچائیے کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں اس طرح واقعات کے رونما ہونے سے آزادی اظہاررائے کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی مایوس کن اور عوامی اعتماد میں کمی دیکھنے کو ملاہے صوبے میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے عوام بنیادی سہولیات سے محروم بے روزگاری ، بدامنی ،مہنگائی کے چکی میں پس رہی ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ ،کمشنر کوئٹہ اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ چمن میں رٹ قائم کرکے صحافی عبدالہادی اچکزئی کی گاڑی برآمد اورملوث ملزمان کو بے نقاب کرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔