سجاول میں شہری مسائل میں اضافہ

سال آخری مہینے کے آخری عشرے میں ٹائون کمیٹی کے سیاسی نمائندے سردی میں سیاسی گرمی میںمبتلا سیاسی سرگرمیوں میں عوامی مسائل ٹھپ ہوکر رہ گئے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 19:31

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) سجاول میں شہری مسائل میں اضافہ ہوگیاہے ،سال آخری مہینے کے آخری عشرے میں ٹائون کمیٹی کے سیاسی نمائندے سردی میں سیاسی گرمی میںمبتلاہوگئے ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں عوامی مسائل ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں شہرمیں گندگی میں اضافہ ہوگیاہے ، مچھروں اور آوارہ کتوں کے باعث شہری پریشان ہیں شہرکے کئی علاقوں میں پانی کی قلت ہے ، جگہ جگہ پر غیر قانونی قبضے اور تجاوزات قائم ہوگئے ہیں اور مین روڈ پر بھی شہریوں کا پیدل چلنا دشوار ہے ، بیماریوں میں مبتلا شہریوں کے لئے سرکاری اسپتالوں میں صحت کی سہولیات اور ادویات ناپید ہیں تاہم عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے ، مقامی شہریوں نے فوری طور پر عوامی مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیاہے علاوہ ازیں جمیعت علمائے اسلام اور جمیعت طلبائے اسلام کی جانب سے مطالبہ کیاگیاہے کہ فوری طور پر شہرمیں مچھرمار اسپرے اور کتامار مہم شروع کی جائے اورگٹر لائینوں کی تہہ تک صفائی کراکے کچرا اٹھانے کا کام شروع کیاجائے ،

متعلقہ عنوان :