اکبر بگٹی ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کی بنیاد پر سبی اسٹیشن پر روک لیا گیا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2016ء) اکبر بگٹی ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کی بنیاد پر سبی اسٹیشن پر روک لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس سبی تقریباً آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی تو سیکورٹی فورسز نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین کو کوئٹہ کی جانب روانہ کرنے سے روک دیا سیکورٹی حکام کا موقف تھا کہ اندھیرا ہونے کے باعث ٹریک کو کلیئر کرنے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں جبکہ ٹرین کو روانہ کرنا خطر ناک ہوسکتا ہے اسلئے ٹرین کو سبی اسٹیشن پر ہی روک دیا گیا جس کے بعد خواتین بچے اور بوڑھے مسافروں کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسافروں کی جانب سے ٹرین کو روکنے اور انتظامات ناکافی ہونے پر شدید احتجاج بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹرین اب آج صبح کوئٹہ کی جانب روانہ کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :