وزیر اعلی پنجاب سے ایم این اے حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں پبلک آفیئر ز یونٹ کے اراکین کی ملاقات، پبلک آفیئرز یونٹ کے اراکین کی کارکردگی کی تعریف

عوام نے ہمیشہ ووٹ کی طاقت سے اس قیادت کو منتخب کیا ہے جو ہر مشکل میں ان کے ساتھ رہتی ہی:شہباز شریف بلدیاتی الیکشن کے بعد معرض وجو د میں آنے والی مقامی حکومتیں نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کیلئے معاون ثابت ہوں گی سابق ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں بلدیاتی ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے تھے،بلدیاتی اداروں کوبا اختیار بناکر جوابدہ بھی بنائیں گے عوام نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں منفی اور احتجاجی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں : وزیر اعلی پنجاب بلدیاتی الیکشن میں عوام نے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی کارکردگی پر مہر تصدیق ثبت کی ہی:حمزہ شہباز

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں ایم این اے حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں پبلک آفیئر ز یونٹ کے اراکین نے ملاقات کی - وزیر اعلی نے پبلک آفیئرز یونٹ کے اراکین کو مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی-وزیر اعلی شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ایک عبادت سے کم نہیں - عوام نے ہمیشہ ووٹ کی طاقت سے اس قیادت کو منتخب کیا ہے جو ہر مشکل میں ان کے ساتھ رہتی ہے - بلدیاتی الیکشن کے تمام مراحل میں خدمت ، دیانت ، شفافیت اور امانت کی سیاست کو شاندار فتح ملی ہے - مسلم لیگ (ن) کی یہ کامیابی صرف اور صرف عوامی خدمت کا نتیجہ ہے - عوام نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں منفی اور احتجاجی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں -بلدیاتی الیکشن کے بعد معرض وجو د میں آنے والی مقامی حکومتیں نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کیلئے معاون ثابت ہوں گی- انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو با اختیار بھی بنانا ہے اور اس کے ساتھ احتساب کا نظام بھی مضبوط بنانا ہے -سابق ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں بلدیاتی ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے تھی- انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے -اختیارات اور ذمہ داری کے ساتھ چیک اینڈ بیلنس کا نظام ضروری ہے - نو منتخب بلدیاتی قیادت کو عوامی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہو گا - وزیر اعلی نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار بلدیاتی قیادت مقامی سطح پر مسائل حل کرے گی- بلدیاتی اداروں کوبا اختیار بناکر جوابدہ بھی بنائیں گے - حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی کارکردگی پر مہر تصدیق ثبت کی ہے -عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں - صوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ، سینیٹر سعود مجید، ایم این اے مہر اشتیاق، سابق ایم پی اے سمیع اللہ خان اور پبلک آفیئرز یونٹ کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھی-