لاہور، شہر میں شدید دھند کے باعث موٹروے تقریباًً 12گھنٹے بند رہی،ڈی آئی جی ٹریفک لاہور

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے کہا ہے کہ شہر میں شدید دھند کے باعث موٹروے تقریباًً 12گھنٹے بند رہی جس کے باعث بابو صابو چوک سے موٹر وے پر جانے والی گاڑیوںکا بے حد رش رہا ۔

(جاری ہے)

بابو صابو اور دیگر شہرائوں پر ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی ایس پی صدر محمد اکرم ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امتیاز الرحمن سمیت 20سے زائد ٹریفک وارڈنز موقع پر موجود ہیںاور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ دھند کے موسم میں موٹر وے پرسفر کرنے سے پہلے کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی ہیلپ لائن نمبر 1915یا موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن نمبر 130پر رابطہ کریں

متعلقہ عنوان :