پولیس اور تاجر برادری کے درمیان کوآرڈینیشن کا بہت مضبوط رشتہ ہے، ڈاکٹر حیدر اشرف

تاجر برادری کو شہرمیں جان ومال کے تحفظ کی خاطر تمام تر وسائل بروئے کار لائے جاتے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ پولیس اور تاجر برادری کے درمیان کوآرڈینیشن کا بہت مضبوط رشتہ ہے اور تاجر برادری کو شہرمیں جان ومال کے تحفظ کی خاطر تمام تر وسائل بروئے کار لائے جاتے ہیں ۔تما م تاجر برادری اپنی قیمتی دکانوں اور پلازوں میں سکیورٹی ایس او پی کو فولو کریں اور تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کروائیں ۔

مارکیٹوں کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے ، گارڈز ، واک تھرو گیٹس و دیگر تمام حفاظتی انتظامات سے واردات کے خدشات کم ہو جاتے ہیں اور واردات کی صورت میں ملزمان کی نشاندہی بھی ہوجاتی ہے۔مارکیٹوں میں پولیس کا گشت بڑھنے سے وارداتوں میں واضح کمی اور تاجر برادری میں احساس تحفظ پیدا ہواہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ بھی کوشش ہے کہ اسی طر ح تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلیں او ر تمام تر معاملات مشاورت سے حل کئے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے منعقدہ اجلا س میں کیا ۔اس موقع پر ایوان صنعت و تجارت کے صدر عبدالباسط ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر میاں زاہد جاوید ، طاہر منظور، وقار احمد میاں ،مجاہد مقصود بٹ سمیت ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق، ایس پی سول لائنز سید علی رضا اور دیگر تجارت کاروں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تاجر برادری نے مارکیٹوں اور صنعتی ایریاز میں سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا ۔جس پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ آئندہ مارکیٹوں اور صنعتی ایریاز میں پولیس کا گشت مزید بڑھایا جائے گا تاکہ کسی تاجر کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔شاہ عالم مارکیٹ ، انارکلی ، برکت مارکیٹ ،گلبرک ، کینٹ اور دیگر مارکیٹوں میں تاجر برادر ی کے ساتھ بیٹھ کر مزیدسکیورٹی معاملات طے کئے جائینگی

متعلقہ عنوان :