لاہور، کرسمس ڈے، تمام گرجا گھروں اور تقریبات کے مقامات کے اردگرد ٹریفک وارڈنز کی بھاری نفری تعینات

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر)سید احمد مبین نے کہا ہے کہ کرسمس ڈے کے موقع پر شہریوں کو سٹرکوں پر محفوظ راستہ دینے اور ٹریفک کے بہائوکو برقرار رکھنے کے لئے تمام گرجا گھروں اور کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریبات کے مقامات کے اردگرد ٹریفک وارڈنز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کرسمس کے موقع پر 2ایس پی، 12ڈی ایس پی، 80سیکٹر انچارج اور 30سے زائد پٹرولنگ آفیسر بھی فرائض سر انجام دیں گے ۔

انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو الرٹ اور پوری محنت سے ڈیوٹی دینے کی ہدایت کی ہے ۔ ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو خود گر جا گھروں کے ارد گرد کی شاہرائوں پر ٹریفک کے بہائو کی نگرانی کرنے کا حکم دیاہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے کرسمس کے موقع پر 30کے قریب مسیحی ٹریفک وارڈنز کو 2دن کی چھٹی دینے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ ہم مسیحی برادر ی کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں

متعلقہ عنوان :