شدید دھند کے باعث موٹروے پر جانے والی گاڑیوں کا انتہائی دبائو رہا ، شہر کی دیگر شاہرائوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، کیپٹن (ر) سید احمد

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے کہا ہے کہ شہر میں شدید دھند کے باعث موٹروے پر جانے والی گاڑیوں کا انتہائی دبائو رہا جس کے باعث شہر کی دیگر شاہرائوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ایس پی صدر سردار آصف اور ایس پی سٹی آصف صدیقسمیت5ڈی ایس پیز اور معمول کے علاوہ 50سے زائد ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری نے بابو صابو اور موٹر وے کھلنے کے بعد دیگر شاہرائوں پر گاڑیوںکے رش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا اور شدید دھند تھم جانے کے بعد موٹر وے کا راستہ کھول دیا گیا جس کے بعد ٹریفک وارڈنز نے تمام گاڑیوں کو شہر کی دوسری شاہرائوں کی طرف ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کو بحال رکھا ۔

بابو صابو ، ایم ایم عالم روڈ اور السعید چوک پر گاڑیوں کا رش دیکھا گیا جس کو ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری نے موقع پر پہنچ کر نہ صرف دو طرفہ ٹریفک کو بحال کیا بلکہ ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا ۔

(جاری ہے)

شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ شدید دھند کے موسم میں موٹر وے یا شہر میںسفر کرنے سے پہلے کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی ہیلپ لائن نمبر 1915یا موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن نمبر 130پر رابطہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں جہاں کہیں بھی دھند یا کسی حادثہ کے باعث ٹریفک کا رش بڑھے گا ہم میڈیا کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھیں گے ۔شہری ہیلپ لائن کے علاوہ ہمیں فیس بک، ٹویٹر یا ہماری ویب سائیٹ پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :