ر وزیراعلیٰ مجھ پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں لگا ، دیگر صوبوں کے مقابلے میں ہم نے سندھ میں عوام کو بہت نوکریاں دیں، آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کی سیاست آگے بڑھا رہے ہیں ، میرے دور میں صوبے میں امن وامان قائم ہوا ، میری وزارت اعلیٰ سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت نے کیا ، وہ جو بہتر سمجھتی ہے وہ فیصلے کرتی ہے ، بلاول بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسا جوش وجذبہ ہے ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی پالیسی ایک ہی ہے
پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:10
(جاری ہے)
سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی پالیسی ایک ہی ہے ،دونوں پارٹی کے لئے بہتر کام کر رہے ہیں ، بلاول بھٹو فیصلوں میں آصف علی زرداری سے مشاورت کرتے ہیں ، بلاول بھٹو کا انداز شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پرانے کاموں پر آگے بڑھا رہے ہیں ، صوبے میں ابھی بھی بہت سے مسائل ہیں جن کا وزیراعلیٰ کو مقابلہ کرنا ہے ، میں کراچی آپریشن کا کپتان تھا ، میرے دور میں سندھ میں امن وامان قائم ہوا، مراد علی شاہ کو بہت تجربہ ہے کابینہ میںہمارے ساتھ تھے ، امید ہے چیلنجنگ سے نمٹیں گے ۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ مجھ پر کبھی نااہلی یا کرپشن کا الزام نہیں لگا ، پارٹی قیادت نے میرے کام کی ہمیشہ تعریف کی ، ڈاکٹر عاصم سے متعلق فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، اگر ثبوت نہ ہوئے تو پھر ڈاکٹر عاصم کو رہا کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کام کئے ان کا کسی کے ساتھ مقابلہ نہیں ہے ،میری وزارت اعلیٰ سے متعلق پارٹی نے فیصلہ کیا ، پارٹی قیادت جو بہتر سمجھتی ہے وہ فیصلے کرتی ہے ، قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے ، پیپلزپارٹی عوام کو نوکریاں دیتی ہے دیگر حکومتیں آکر لوگوں کو نوکریوں سے نکالتی ہیں ، سندھ میں ہم نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ نوکریاں دیں ، نوجوانوں کو ہنر مند بنایا ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہا میں نے محترمہ بینظیر بھٹو سے سیاست سیکھی، آصف علی زرداری نے شیہد بے نظیر کی سیاست کو آگے بڑھایا ۔ (ار)مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
-
راولپنڈی پولیس کی کاررووئی، 19ملزمان گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی 9 مئی کو شرانگیزواقعات ، توڑ پھوڑ اور حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.