سانحہ 8 اگست سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر وفاقی اور صوبائی حکومت کے تحفظات شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہے،بلوچ سیاسی رہنماء

وقت اور حالات کا تقاضا ہے ہم اپنی کو تاہیوں کو تسلیم کرکے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کریں مردم شماری پر تحفظات نہیں ہونی چاہئے، مہا جرین کسی بھی ملک میں مردم شماری میں شمار نہیں کئے جا تے جن کے خدشات ہے ، مردم شماری میں تمام سیاسی جماعتوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کر نا چا ہئے پلی با رگین کے تحت کرپٹ لو گوں کی رہائی نہیں ہونی چاہئے ،نیب سہولت کار نہ بننے اور آمرانہ دور میں اس ادارے کو صرف سیاسی قیادت کو حقوق سے توجہ ہٹانے کے لئے بنایا گیا تھا،مشترکہ بیان

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا کہ سانحہ 8 اگست سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر وفاقی اور صوبائی حکومت کے تحفظات شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے کو تاہیوں کو تسلیم کرکے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کریں مردم شماری پر تحفظات نہیں ہونی چاہئے مہا جرین کسی بھی ملک میں مردم شماری میں شمار نہیں کئے جا تے جن کے خدشات ہے انہوں نے 98 کے مردم شماری میں مردم شماری کیوں کرائی آج سے 98 میں زیادہ مہا جرین صوبے میں تھے مردم شماری میں تمام سیاسی جماعتوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کر نا چا ہئے پلی با رگین کے تحت کرپٹ لو گوں کی رہائی نہیں ہونی چاہئے نیب سہولت کار نہ بننے اور آمرانہ دور میں اس ادارے کو صرف سیاسی قیادت کو حقوق سے توجہ ہٹانے کے لئے بنایا گیا تھا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر، سینیٹر دائود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک عبدالولی کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء مشیر جنگلات وحیوانات عبیداللہ جان بابت نے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو جمہوری نظام پر چلنے کے لئے سیاسی قیادت کو مثبت فیصلے کرنے ہونگے ورنا اس سے تیسری قوت فائدہ اٹھا سکتی ہیں اس لئے سب کو جمہوری انداز میں ایک دوسرے پر تنقید کرنی چاہئے منفی سیاست کرنیوالے کبھی بھی ملکی حالات میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ مردم شماری ایک مسئلہ ہے اس لئے اس پر سیاسی جماعتوں کو تحفظات کر نے کی بجائے مل بیٹھ کر حل نکالا جائے مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے صوبے کے وسائل اور فنڈز پر منفی اثرات مرتب ہونگے اس لئے سیاسی جماعتیں مردم شماری پر سیاست کرنے کی بجائے حقائق کو تسلیم کر کے مردم شماری کرانے میں مداخلت کرنے سے باز رہے سانحہ8 اگست سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حقائق پر مبنی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر تحفظات سمجھ سے بالاتر ہے اب اصل حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے جھوٹ کی سیاست سے ملک ترقی نہیں کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :