رسم حنا کےدعوت نامے میں شراب کے ذکر پر مقدمہ درج

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:16

رسم حنا کےدعوت نامے میں شراب کے ذکر پر مقدمہ درج

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 دسمبر2016ء) رسم حنا کے دعوت نامے میں شراب کے ذکر پر مقدمہ درج کر لی گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے رہائشی شیخ حسنین نے بھائی کی رسم حنا پر دوست احباب کو دعوت نامہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

دعوت نامے پر شراب کی بوتلوں کی تصاویر چھپوائی گئی تھیں۔ جبکہ دعوت نامے پر ”ٹن پروگرام“ بھی تحریر تھا۔ پولیس کے علم میں یہ بات آنے کی دیر تھی کہ مذکورہ شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔