سدا بہار شاعرہ پروین شاکر کی22ویں برسی(آج ) منائی جائے گی

اتوار 25 دسمبر 2016 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) محبت اور خوشبو کی شاعرہ قرار دی جانے والی پروین شاکر کی (آج) پیر کو 22ویں برسی منائی جائے گی۔ 22برس بیت گئے مگراپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے وہ چمن اردومیں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔اردو ادب کے منفرد لہجے کی حامل پروین شاکر 24نومبر 1952ء کو کراچی میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

پروین شاکر کو اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہوگئی، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

دسمبر 1994 ء کو اردو ادب کو مہکانے اور ادبی محفلوں میں شعر کی خوشبو بکھیرنے والی پروین شاکر 26 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں موت کی وادی میں چلی گئیں -

متعلقہ عنوان :