شاعرہ پروین شاکر کی22ویں برسی ا ٓ ج منائی جائے گی

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

اسلا م ا ٓبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) ’’ مر بھی جائوں تو کہاں لوگ بھلا ہی دیں گے ،لفظ میرے،میرے ہونے کی گواہی دیں گے ! ‘‘ اردو ادب کے منفرد لہجے کی شاعرہ پروین شاکر کو اپنے مداحوں سے بچھڑے بائیس برس بیت گئے ان کی22ویں برسی ا ٓ ج پیر منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ادبی شخصیات اور مقررین پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

پروین شاکر26دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر چل بسی تھیں ۔ٹین ایجرز کی پسندیدہ شاعرہ پروین شاکر 24نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ ا نہوںنے اپنی منفرد شاعری کی کتاب ’’ خوشبو ‘‘ سے اندرون و بیرون ملک بے پناہ مقبولیت حاصل کی انہیں شاعری کی پہلی کتاب خوشبو پر آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کے دیگر شعری مجموعے خود کلامی،صد برگ،انکار،ماہ تمام اور کف آئینہ کو بھی بے پناہ پزیرائی حاصل ہو ئی ۔

(جاری ہے)

پروین شاکر نے اپنی خوبصورت اور منفرد شاعری میںمحبت اور عورت کو موضوع بنایا ، اردو لہجے کی منفرد شاعرہ ہونے کی وجہ سے پروین شاکر کو کو بہت ہی کم عرصے میں شہرت حاصل ہو گئی ملک بھر کے طول و عرض میں نوجوان نسل کی اکثریت ان کی مداح ہے اور وہ ا ن کی شاعری کی کتب ایک دوسرے کو تحفہ دینے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔پروین شاکر26دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیںاور42برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :