چین ، کشتی ڈوبنے سے 6ماہی گیر لاپتہ

ایک ماہی گیر کو ریسکیو کشتی نے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا چار ریسکیو کشتیاں اور ہیلی کاپٹر لاپتہ افراد تلاش کررہے ہیں

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

گوانگ زی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) جنوبی بحیرہ چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر شان تائو کے قریب سمندر میں ماہی گیر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 6ماہی گیر لاپتہ ہو گئے ، یہ واقعہ گذشتہ روز صبح کے وقت پیش آیا ، کشتی پر 7ماہی گیر سوار تھے کہ وہ طوفان کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں 6افراد کشتی سمیت ڈوب گئے جبکہ ایک کو ریسکیو کشتی نے بچا لیا ، ساتوں ماہی گیر جان بچانے والی جیکٹس نہیں پہنے ہوئے تھے ، ریسکیو جہاز علاقے میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے جن میں 4ریسکیو کشتیاں اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :