بھارت کو پاکستان سے ہمیشہ تکلیف رہی ہے،پاکستان جو بھی کرتا ہے اس کے پیٹ مروڑ اٹھتے ہیں‘سینیٹر مشاہد حسین سید

اتوار 25 دسمبر 2016 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ق )سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان سے ہمیشہ تکلیف رہی ہے،پاکستان جو بھی کرتا ہے اس کے پیٹ میں مروڑ ضرور اٹھتے ہیں‘بھارت کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک سی پیک میں دلچسپی رکھتے ہیں، سی پیک پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کیلئے نعمت ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزاپنے ایک انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کیلئے نعمت ثابت ہوگا،اس منصوبے کا محور گوادر بندر گاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے ہمیشہ تکلیف رہی ہے،پاکستان جو بھی کرتا ہے اسے کے پیٹ مروڑ ضرور اٹھتی ہے،ہر ملک کی خوہش رہی ہے کہ وہ سینٹرل اشیا تک پہنچے،جیوگرافی کے حوالے سے جنوبی ایشیا عظیم بن چکا ہے،بھارت کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک سی پیک میں دلچسپی رکھتے ہیں،ایران،افغانستان،بنگلہ دیش،ترکمانستان سب چاہتے ہیں اس کے ساتھ جڑ جائیں۔