آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کی رہائی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دیدی

اعتزاز احسن ، لطیف کھوسہ اور فاروق نائیک پرمشتمل قانونی ٹیم کو متحرک ہونے کی ہدایت

اتوار 25 دسمبر 2016 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت اور مقدمے کی پیروی کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں اور قانونی ماہرین سے مشاورت کی۔ انہوں نے اعتزاز احسن ،سردار لطیف کھوسہ اور فاروق ایچ نائیک پر مبنی قانونی ٹیم بنائی اور انہیں متحرک ہونے کی ہدایت کی۔آصف زرداری کی تشکیل کردہ قانونی ٹیم ڈاکٹر عاصم کے قانونی دفاع کے علاوہ علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانے کے لیے عدالتی چارہ جوئی بھی کرے گی۔