افریقی ملک کیمرون میں کرسمس کی شاپنگ میں مصروف افراد پر خودکش حملہ، خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 دسمبر 2016 18:04

افریقی ملک کیمرون میں کرسمس کی شاپنگ میں مصروف افراد پر خودکش حملہ، ..

مورا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25دسمبر۔2016ء) کیمرون میں بازار میں خودکش دھماکہ میں خاتون سمیت 2افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کیمرون کے علاقہ مورا میں کرسمس کی شاپنگ میں مصروف ایک بازار میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں خاتون اور نوجوان لڑکا ہلاک ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایک کیمرون فوجی نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ فقیر کے بھیس میں تھا اور آہستہ آہستہ مارکیٹ کی جانب بڑھ رہا تھا جو کرسمس کی شاپنگ کرنے والوں سے بھری ہوئی تھی اس دوران سیکورٹی اہلکاروں نے اس کو روک لیا ۔

خودکش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا لیا ۔ اگر خودکش حملہ آور سیکورٹی اہلکاروں کی نظر میں نہ آتا تو نقصان بہت زیادہ بڑھ سکتا تھا۔