بھارت کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرنادرست اقدام نہیں،میاں طارق فیروز

کالا باغ ڈیم کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی ،کالا باغ ڈیم اگر آج نہ بنایا تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی،میاں سلیم

اتوار 25 دسمبر 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاںطارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے بار بار سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرنا اور ورلڈ بینک کی طرف سے پاکستان کے موقف کی تائید نہ کرنا کالا باغ ڈیم کو فوری بنانے کی دلیل کو مزید مضبوط کرتا ہے ،میاں سلیم نے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی ۔

کالا باغ ڈیم اگر آج نہ بنایا تو آنے والی نسلیںہمیں معاف نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم پانچ سال کی قلیل مدت میں اپنی پروڈکشن دے سکتا ہے اور پہلے پانچ سال میں اس کی سرمایہ کاری واپس آجائے گی اور پھر ہر سال پانچ سے چھ ارب ڈالر سالانہ بچت ہوگی ، انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے کسی صوبے کو نقصان نہیں ہوگابلکہ سندھ اور KPK کواپنے حصے سے زیادہ پانی ملے گا اور اس کے علاوہ ہر سال سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے کروڑوں روپے کے نقصان سے بچا جا سکے گا ، انہوںنے کہاکہ 63 کلو میٹر پر محیط گلیشئرز جس کا پانی سارا سال ضائع ہوتا ہے اس کو محفوظ کرکے آبپاشی اورزراعت کو وسعت دی جا سکتی ہے ، سیلاب اور بارشوں کے پانی کو محفوظ بنا کر سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے اورسب سے بڑھ کر بھارت کی گیڈر بھبھکیوں کا بھی منہ توڑ جواب دیا جا سکے گا۔