(ن) لیگ احتساب اور انصاف کی بات کر نیوالوں کی دشمن ہے ‘سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن

پانامہ حکمرانوں کے اقتدار کیلئے پھندہ بن چکا ہے ‘نوازشر یف اور انکو خاندان کا احتساب لازم ہوگا ‘27دسمبر کے بعد (ن) لیگی حکومت کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جائیگی ‘پیپلزپارٹی کی جیلوں میں جانے سے خوفزدہ نہیں ہوتی مگر شر یف برداران معاہدہ کر بھاگ جاتے ہیں‘گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ(ن) لیگ احتساب اور انصاف کی بات کر نیوالوں کی دشمن ہے ‘ پانامہ حکمرانوں کے اقتدار کیلئے پھندہ بن چکا ہے ‘نوازشر یف اور انکو خاندان کا احتساب لازم ہوگا ‘27دسمبر کے بعد (ن) لیگی حکومت کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جائیگی ‘پیپلزپارٹی کی جیلوں میں جانے سے خوفزدہ نہیں ہوتی مگر شر یف برداران معاہدہ کر بھاگ جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ پانامہ لیکس کے معاملے پر اب تک قوم اور پار لیمنٹ میں جتنے جھوٹ بول چکی ہے وہ بھی ریکارڈ ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہر گزرتے دن کیساتھ پانامہ کا کیس حکمرانوں کے اقتدار اور انکے لیے پھندہ بن چکا ہے اور (ن) لیگ کے پاس احتساب کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ماضی میں سپر یم کورٹ پر حملہ کر چکی ہے اب بھی ان سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی کیونکہ انصاف سے (ن) لیگ کوسب سے زیادہ نفرت ہے جو بھی انصاف اور احتساب کی بات کر یں حکمران اسکے دشمن ہو جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :