محلہ عید گاہ میں نکاسی آب کیلئے جہانگیر خانزادہ نے 40لاکھ گرانٹ کی منظوری دے دی

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) محلہ عید گاہ میں نکاسی آب کیلئے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان جہانگیر خانزادہ نے 40لاکھ کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔ نالے کی تعمیر کا کام شروع ۔تفصیلات کے مطابق کونسلر سعید الرحمن کی کوشش سے محلہ عید گاہ میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے چالیس لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کرتے ہوئے منصوبے پر کام شروع کروا دیا۔

(جاری ہے)

محلہ عید گاہ میں نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔اس اہم مسئلے کے حوالے سے سعید الرحمان نے جہانگیر خانزادہ کو آگاہ کیا، جنہوں نے اس اہم منصوبے کے حل کیلئے گرانٹ جاری کر دی۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ چھچھ کے دیگر دیہاتوں میں بھی نکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں حضرو شہر میں بہت جلد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔ محلہ عید گاہ کے عوام نے نکاسی آب کا دیرینہ مس،ْلہ حل کروانے پر جہانگیر خانزادہ اور سعید الرحمن کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :