چودھری شجاعت حسین اور آصف زرداری ملاقات میں گرینڈ اپوزیشن الائنس پر اہم بات چیت
اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، انفرادی سیاست نہیں مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے، سابق وزیراعظم جمہوریت کا مطلب حکمرانوں کو مضبوط کرنا نہیں، مفاہمت جمہوریت سے ہے ن لیگ سے نہیں، پنجاب میں ڈیرہ ہو گا، سابق صدر جنوری میں اسلام آباد جائینگے عبدالستار ایدھی قومی ہیرو تھے، وہیل چیئر پر بیگم کے ہمراہ لال مسجد کے باہر پہنچ گئی: فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد صدر مسلم لیگ کی گفتگو
اتوار 25 دسمبر 2016 22:40
(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آپ پہلے بھی سیاسی رہنمائوں کا بہت احترام کرتے ہیں اور تمام رہنما پانامہ لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر متفق تھے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد نہ ہوئیں تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، انفرادی سیاست نہیں مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک نکاتی ایجنڈا پر اتفاق پر زور دیا جبکہ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ پہلے بھی مل کر کام کیا آئندہ بھی کریں گے، ہماری مفاہمت ن لیگ سے نہیں جمہوریت سے ہے، ہم جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں، جمہوریت کی مضبوطی کا مطلب حکمرانوں کو مضبوط کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی جانب سے لاہور آنے کی دعوت پر کہا کہ ہمارا ڈیرہ اب پنجاب میں ہی ہو گا اس پر چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ہمارے ڈیرہ سے بھی ہو کر جائیے گا۔ چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں آپ کی مفاہمت کی پالیسی کو پوری دنیا سراہتی ہے، اپوزیشن کو مضبوط گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آپ کے ساتھ ہیں، جمہوریت ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے، سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہی ملک کو بچا سکتا ہے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورہ پر بیرون ملک گیا تھا۔ قبل ازیں ایدھی ہائوس میں سوالات کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آصف علی زرداری لندن میں بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں، سیاستدان جیل جاتے رہتے ہیں، آصف علی زرداری گھبرانے والے نہیں ہیں، انہوں نے ماضی میں بڑے برے وقت دیکھے ہیں اور 11 سال تک جیل بھی کاٹی۔ چودھری شجاعت حسین صبح عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی سے اظہار تعزیت کیلئے گئے۔ انہوں نے ایدھی سنٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قومی ہیرو تھے، ان کی زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ فیصل ایدھی ان کا مشن آگے بڑھائیں گے اور ہم ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اپنی زیر تصنیف کتاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لال مسجد میں اپریشن سے قبل اطلاع ملنے پر میں عبدالستار ایدھی کو لینے باہر گیا تو وہ قریبی گندے نالے پر وہیل چیئر پر بیٹھے تھے جو اُن کی بیگم نے پکڑ رکھی تھی، انہوں نے کہا مجھے یہاں کسی نے نہیں بلایا بلکہ میں خود آیا ہوں کہ ہو سکتا ہے یہاں میری ضرورت پڑ جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایدھی مرحوم کے جذبات و احساسات کسی سے چھپے نہیں تھے۔مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.