شارجہ، نوزائیدہ بچہ فروخت کرنے کے الزام میں ملوث تین انڈونیشیائی خواتین گرفتار

پیر 26 دسمبر 2016 12:24

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) اماراتی حکام نے نوزائیدہ بچہ فروخت کرنے کے الزام میں ملوث تین انڈونیشیائی خواتین کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خواتین نے ایک نو زائیدہ بچے کو 10 ہزار درہم میں فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔ شارجہ پولیس کو اس مکروہ دھندے کی اطلاع ملی تو سی آئی ڈی حکام نے فرضی گاہک بن کر ان خواتین سے رابطہ کیا اور بچہ حوالگی کیلئے جگہ کا تعین کیا۔ جب یہ خواتین بچہ لے کر مقررہ جگہ پر پہنچیں تو ان کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :