امریکیوں کو مصر اور اردن کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

پہلے سے وہاں موجود شہری سیاحتی مقام پر نکلنے سے گریز کریں،امریکی محکمہ خارجہ کی وراننگ جاری

پیر 26 دسمبر 2016 13:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) امریکا کے محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مصر اور اردن کے سفر سے گریز کریں کیونکہ وہاں دہشت گرد گروپوں کے حملوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ماہ کے دوران میں ان دونوں ملکوں میں متعدد بم دھماکے ہوئے ہیں۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قبطی عیسائیوں کے ایک چرچ پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پچیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔بیان کے مطابق مصر نے اگرچہ الاقصر اور اسوان سمیت اہم سیاحتی مقامات پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں کہیں بھی دہشت گردی کے حملے ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمے نے امریکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شرم الشیخ سے باہر جزیرہ نما سیناء اور مغربی صحرا کے سفر سے گریز کریں۔ادھر اردن کے جنوبی شہر الکرک میں اسی ہفتے اسلامی جنگجوؤں کے دو حملوں میں ایک کینیڈین سیاح سمیت چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو باور کرایا ہے کہ ''دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں نے اردن میں امریکی شہریوں اور مغربی باشندوں کو حملوں میں نشانہ بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :