وزارت خزانہ نے 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 دسمبر 2016 13:11

وزارت خزانہ نے 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 دسمبر 2016ء): وزارت خزانہ نے 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ بند نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔گذشتہ مالی سال کےدوران کُل کرنسی کا17فیصد 5ہزار روپےکےنوٹوں پرمشتمل تھا۔ ترجمان نے کہا کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے سے کاروباری طبقے کے لیے مسائل پیدا ہوں گے لہٰذا 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔