Live Updates

عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ریفرنس قابلِ سماعت بنانے کے لیے مزید دلائل دینے ہیں تو ہم سننے کو تیار ہیں، درخواست دینے سے بات نہیں بنتی، ایشو اسی وقت فریم کریں گے جب ریفرنس قابل سماعت ہو گا، چیف الیکشن کمشنر کی اکرم شیخ کو ریفرنس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفرنس کے دفاع کے لیے سپیکر کو طلب کیا جائے ،وکیل عمران خان عمران خان کا جواب رام کہانی ہے، شواہد ریکارڈ ہونے سے تمام معاملات سامنے آجائیں گے، عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسز یکجا کئے جائیں، اگر دائرہ اختیار چیلنج ہوا تو بھی عدالت میں چیلنج کریں گے، عمران خان نے اپریل 2014 میں گرینڈ حیات بلڈنگ میں فلیٹ خریدا ، 2014 کے اثاثوں میں فلیٹ کا ذکر نہیں کیا گیا، فلیٹ کا ذکر 2105 کے اثاثوں میں کیا گیا، عمران خان کی آف شور کمپنی نیازی سروسز 2015 تک چلتی رہی ، اپنے گوشواروں میں عمران خان نے اس کا ذکر نہیں کیا،وکیل طلال چوہدری

پیر 26 دسمبر 2016 14:24

عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت کل تک کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی،عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفرنس کا دفاع کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو الیکشن کمیشن میں طلب کیا جائے کیوں کہ اسپیکر کو شکایت کرنے والے کمیشن میں ریفرنس کا دفاع نہیں کر سکتے، مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری کے وکیل اکرم شیخ نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کا جواب رام کہانی ہے، شواہد ریکارڈ ہونے سے تمام معاملات سامنے آجائیں گے، عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسز یکجا کئے جائیں، اگر دائرہ اختیار چیلنج ہوا تو بھی عدالت میں چیلنج کریں گے، عمران خان نے اپریل 2014 میں گرینڈ حیات بلڈنگ میں فلیٹ خریدا لیکن 2014 کے اثاثوں میں فلیٹ کا ذکر نہیں کیا گیا، فلیٹ کا ذکر 2105 کے اثاثوں میں کیا گیا، عمران خان کی آف شور کمپنی نیازی سروسز 2015 تک چلتی رہی لیکن اپنے گوشواروں میں عمران خان نے اس کا ذکر بھی نہیں کیا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ریفرنس قابلِ سماعت بنانے کے لیے مزید دلائل دینے ہیں تو ہم سننے کو تیار ہیں لیکن درخواست دینے سے بات نہیں بنتی، ایشو اسی وقت فریم کریں گے جب ریفرنس قابل سماعت ہو گا، کمیشن نے اکرم شیخ کو ریفرنس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت آج منگل تک ملتوی کردی۔

پیر کوالیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگری ترین کے نااہلی ریفرنس کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں 4کنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن کے وکیل اکرم شیخ نے موقف اختیار کیا کہ کیس انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے معاملات کو دائرہ کار میں لائے بغیر کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔جسٹس ریٹائرڈ رضا محمد خان نے کہا کہ معاملات کو دائرہ کار میں لانے کا معاملہ آپ نے اٹھایا، اگر پہلے کبھی ایسا ہوا تو مجھے یاد نہیں جس پر اکرم شیخ نے کہاکہ کمیشن پہلے بھی 2 مرتبہ ایشوز فریم کرنے کا کہہ چکا ہے، الیکشن کمیشن صرف جواب لے کر نہ دلائل سن سکتا ہے نہ ہی فیصلہ محفوظ کر سکتا ہے، سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں کہہ چکی ہے کہ الیکشن کمیشن معاملات کو دائرہ کار میں لائے۔

عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس اسپیکر نے دائر کیا اس کا کسی رکن اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں، اسپیکر کو شکایت کرنے والے کمیشن میں ریفرنس کا دفاع نہیں کر سکتے، ریفرنس کا دفاع اسپیکر کو خود کرنا چاہیئے۔نعیم بخاری نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کے اقدامات کو کاغذات نامزدگی کے وقت اٹھایا جا سکتا ہے جب کہ کمیشن میں صرف الیکشن کے بعد کیے گئے اقدامات پر اہلیت کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

الیکشن سے پہلے کے کسی معاملے پر انتخابات کے بعد کمیشن کو کارروائی کا اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالا اراضی 2003 میں خریدی گئی لیکن انتخابات کے وقت اراضی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔اکرم شیخ نے کہا کہ میں نے جہانگیر ترین ریفرنس دوبارہ سننے کی درخواست کی ہے جب کہ اثاثے چھپانے کا معاملہ الیکشن کے بعد بھی اٹھایا جاسکتا ہے، عمران خان نے اپریل 2014 میں گرینڈ حیات بلڈنگ میں فلیٹ خریدا لیکن 2014 کے اثاثوں میں فلیٹ کا ذکر نہیں کیا گیا، فلیٹ کا ذکر 2105 کے اثاثوں میں کیا گیا، عمران خان کی آف شور کمپنی نیازی سروسز 2015 تک چلتی رہی لیکن اپنے گوشواروں میں عمران خان نے اس کا ذکر بھی نہیں کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے اکرم شیخ سے پوچھا کہ اسپیکر نے کن شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا۔ اکرم شیخ نے کہا کہ اسپیکر نے قانون کے مطابق ریفرنس کمیشن کو بھیجا ہے، اگر وہ رینفرس نہ بھیجتے تو قانون کی خلاف ورزی ہوتی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ریفرنس قابلِ سماعت بنانے کے لیے مزید دلائل دینے ہیں تو ہم سننے کو تیار ہیں لیکن درخواست دینے سے بات نہیں بنتی، ایشو اسی وقت فریم کریں گے جب ریفرنس قابل سماعت ہو گا، کمیشن نے اکرم شیخ کو ریفرنس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات