بے نظیر بھٹو قتل کیس کے مرکزی ملزم پرویز مشرف ہیں، قائم علی شاہ

مشرف کی واپسی کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے، انٹرپول کے ذریعے رحمن بھولا کو لایا گیا تو مشرف کو کیوں نہیں لایا جا سکتا میڈیا سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ کیس کے مرکزی ملزم پرویز مشرف ہیں۔ پیر کے روز سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مرکزی ملزم پرویز مشرف ہیں انہیں واپس لانا سندھ حکومت کے اختیار میں نہیں۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے، انٹرپول کے ذریعے رحمن بھولا کو لایا گیا تو مشرف کو کیوں نہیں لایا جا سکتا مشرف کے معاملے پر ن لیگ نرم رویہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے کیس متعدد گواہیاں ہو چکی ہیں۔ مشرف کے وارنٹ تو نکلے ہیں وہ آتے ہیں یا نہیں یہ وقت بتائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ چاہیں تو انہیں واپس لا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پچھلے آٹھ سال سے وفاقی حکومت سندھ کے مطالبات نہیں مان رہی۔ این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس ہونا چاہیئے اور سندھ کو این ایف سی ایوارڈ میں زیادہ حصہ ملنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سیاسی ماحول بنائیں گے۔ سیاست میں مفاہمت اچھی بات ہے۔۔( علی)