میرے دور میں سندھ حکومت کو شکایات رہیں مگر وہ شکایات آج بھی موجود ہیں، سید قائم علی شاہ کا وفاق سے شکوہ

مشرف کے معاملے میں (ن)لیگ والے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں، لانے کیلئے وفاقی حکومت اسکارٹ لینڈ یا اس ملک سے بھی مدد لے سکتی ہے

پیر 26 دسمبر 2016 20:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے وفاق سے شکوہ کیا ہے کہ ان کے دور میں سندھ حکومت کو شکایات رہیں مگر وہ شکایات آج بھی موجود ہیں پرویز مشرف کے معاملے میں مسلم لیگ ن والے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں وہ بینظیر کیس میں اہم ملزم ہیں ان کو لانے کے لیے وفاقی حکومت اسکارٹ لینڈ یا اس ملک سے بھی مدد لے سکتی ہے جہاں پر وہ قیام پذیر ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا کیس کا فی عرصے چل رہا ہے اس پر اچھی پروسیڈنگ ہوئی ہے تاہم مشرف اس کے اہم ملزم ہیں ان کے خلاف وارنٹ تو نکلتے رہتے ہیں مگر وہ آتے ہیں یا نہیں یہ مجھے معلوم نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ مشرف کو واپس لانے کا معامہ وفاقی حکومت کا ہے کیونکہ یہ اختیارات ان کے ہیں ہماری تو صوبائی حکومت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کا معملہ التوا کا شکار ہے وفاقی حکومت اس مسئلے کو حل کرے تاکہ سندھ کو فائدہ ہو کیونکہ اس سے پہلے پنجاب ستاون فیصد سے زائد لے جا تا تھا ہمارے احتجاج پر 2010 میں این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم ذرائع پر ہوئی جس سے سندھ کو فائدہ ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :