Live Updates

خیبر پختونخوا اور پختون قوم کے تقدیر کے فیصلے عمران خان نہیں کرسکتے ،90دنوں میں تبدیلی لانے کے دعویدارصوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ،وزیر اعلیٰ صرف شو ہے ،سارے فیصلے بنی گالہ سے بٹن دبانے سے منحصر ہے ،وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئے صوبہ کے تمام فنڈ دھرنوں ناچ گانوں پر خرچ کئے جارہے ہیں ،پختون قوم بیدار ہوچکی ہے ،ایک بار پھر سرخ جھنڈے کی حکومت قائم کرکے ترقی کے روکے گئے عمل کا تسلسل دوبارہ شروع کیاجائیگا

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کاشمولیتی جلسے سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہاہے کہ خیبر پختون خوا اور پختون قوم کے تقدیر کے فیصلے عمران خان نہیں کرسکتے ،90دنوں میں تبدیلی لانے کے دعویدارصوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ،وزیر اعلیٰ صرف شو ہے ،سارے فیصلے بنی گالہ سے بٹن دبانے سے منحصر ہے ،وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئے صوبہ کے تمام فنڈ دھرنوں ناچ گانوں پر خرچ کئے جارہے ہیں ،پختون قوم بیدار ہوچکی ہے ،ایک بار پھر سرخ جھنڈے کی حکومت قائم کرکے ترقی کی روکی گئی عمل کا تسلسل دوبارہ شروع کیاجائیگا ،صوبہ بھر میں سرخ جھنڈے کی ہوا چل پڑی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے کلیاڑی بونیر میں مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جائنٹ سیکرٹری سردار جہان خان کی سینکڑوں خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ضلعی صدر محمد کریم بابک نے کی ۔

(جاری ہے)

جلسہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی قیصر ولی خان ،سابق ضلع ناظم حاجی رؤف خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان ،ممبر صوبائی کونسل حاجی سرور خان ،ڈسٹرکٹ نائب ناظم یوسف علی خان ،اعظم خان لیلونئی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

آمیر حیدر خان ہوتی اور قیصر ولی خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کی ناکامی چھپانے کیلئے عمران خان سب کچھ داؤ پر لگانا چاہتے ہیں ،پختون قوم بیدار ہوچکی ہے ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک تجر بہ کار ڈاکوں ہیں ،جنہوں نے آفتاب خان شیرپائو سے لیکر آصف علی زرداری اور اب عمران خان کو بھی لوٹنے میں مصروف کیا ہے ،عمران خان کی کشتی ڈوبتے ہی پرویز خٹک اس کشتی سے چلانگ لگائیںگے ۔

عوامی نیشنل پارٹی غیر جمہوری طریقہ سے کسی بھی عمل کو قبول نہیں کرے گی ۔اپنے گھر کو نہ سنبھالنے والا عمران خان کس طرح ملک کو سنبھالیںگے ۔پختونوں کا صوبہ دیوالیہ ہونے کو ہے ۔صوبہ کے غریب عوام کے وسائل دھرنوں میں ضائع ہورہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کبھی تختِ لاہور اور کبھی تختِ اسلام اباد کے لئے پختون قوم کے بچوں کو بلارہے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلیوں کو توڑ نے کی کو شیش کی تو عوامی نیشنل پارٹی اسکی بھر پور مخالفت کرے گی ۔عمران خان کو 2018 کے الیکشن میں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا ،عمران خان کے اپنے بچے امریکہ میں ہے جبکہ وہ پختون قوم کے بچوںکے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات