بلوچستان سے نفرتوں کا خاتمہ اور امن و بھائی چارے کا پیغام ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے،انجینئر زمرک

صوبے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، تقریب سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سماجی رہنماوں نے کہا ہے کہ بلوچستان سے نفرتوں کا خاتمہ اور امن و بھائی چارے کا پیغام ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے صوبے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر انہیں مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو ملک و صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔یہ بات سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی ، بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی،ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈی نیٹر علاؤالدین کاکڑ،سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال ،تسنیم صنم ،شہان عمر خان اچکزئی،عرفان الحق نے وسیلہ فاؤنڈیشن اور کیوکشن کائی اور شینڈ کان فیڈریشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر داود خان اچکزئی ،وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلررخسانہ جبین ،سردار رشید خان ناصر،مسلم لیگ(ن) کے صادق بٹ،داود کھرل ،انجمن تاجران بلوچستان کے صدررحیم آغا،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ،سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ جب میں نے نگران وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تو صوبے میں امن و امان کی حالت انتہائی خراب تھی لیکن میں نے امن و امان کی بہتری کیلئے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب صوبے میں امن ہوگا تو خوشحالی اور صوبہ ترقی کریگا ہمیں چاہئے کہ نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ اور انہیں کھیلوں کی جانب راغب کریں تاکہ وہ مستقبل کی باگ دوڑ سنبھال سکیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگرانہیں مناسب مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ ملک و صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیںنواب غوث بخش باروزئی نے وسیلہ فاؤنڈیشن اور کیوکشن کائی اور شینڈ کان فیڈریشن کے نومنتخب عہدیداروںکو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب عہدیداروںکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمر خان اچکزئی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے انہوں نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ ، منشیات کے خاتمے کیلئے کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیںہماری کوشش ہوگی کہ انکو بہتر تعلیم اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے سے نفرتوں کے خاتمے اورامن و امان کے قیام کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا کیونکہ امن کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔ ،ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈی نیٹر علاؤالدین کاکڑ،سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال ،تسنیم صنم ،شہان عمر خان اچکزئی،عرفان الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسیلہ فاؤنڈیشن اور کیوکشن کائی اور شینڈ کان فیڈریشن کا مشن خدمت خلق ہے تنظیم نے صوبے سے منشیات کے خاتمے ،غریب اورلاچار افراد کو مفت خون کی فراہمی،کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں جس پرہم تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر خان کی صوبے کیلئے گراں قدرخدمات ہیں ۔انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباددیتے ہوئے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :