جامعہ کراچی، ایوننگ پروگرام کی(آج)ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

پیر 26 دسمبر 2016 22:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی میں (آج) منگل 27 دسمبر 2016 ء کو بسلسلہ برسی شہید محترمہ بینظیر بھٹو تعطیل رہے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین کے اعلامیہ کے مطابق 27 دسمبر 2016 ء کوسندھ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کے باعث ایوننگ پروگرام کے ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔نئی تاریخوں کا اعلان شعبوں کی جانب سے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :