شاہد آفریدی نے فرصت میں نئے مشاغل ڈھونڈ لئے

شاہد آفریدی کی اپنے گائوں میں موج مستی، گڑ بنایا، غلیل سے شکار بھی کیا

منگل 27 دسمبر 2016 13:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) بوم بوم شاہد آفریدی جب بھی کچھ کرتے ہیں تو ان کا انداز انوکھا ہی ہوتا۔ پاکستانی کرکٹ کی شان سمجھے جانے والے شاہد خان آفریدی بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیمروں کی چکا چوند میں اپنی زندگی کا بیشتر حصہ بسر کرنے والے اپنی نجی زندگی میں انتہائی سادہ شخصیت کے حامل ہیں اور ایک عام آدمی کی سی زندگی گزارتے ہیں۔

بوم بوم شاہد آفریدی جو کہ آج کل کرکٹ سے تو دور لیکن انہوں نے اپنے آپ کو مصروف رکھنے کیلئے نیا کام شروع کر دیا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے آبائی گاں تنگی باڑہ میں بھائیوں کے ساتھ کھیتی باڑی میں ہاتھ بٹانے لگے ہیں ۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے شاہد آفریدی کھیتوں میں غلیل سے نشانہ پکا کرنے کی مشقیں کر رہے ہیں اور تازہ گڑ کا مزہ بھی لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :