گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبریں، گورنر کے عہدے کے لیے مناسب اُمیدوار کی تلاش شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 دسمبر 2016 14:36

گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبریں، گورنر کے عہدے کے لیے مناسب اُمیدوار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 دسمبر 2016ء) : گورنر سندھ سیعد الزماں صدیقی کو ہٹانے کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں تاہم موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی اور ان کی جگہ کسی نئے اور مناسب شخص کو لانے کے لیے تلاش کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ سعید الزماں صدیقی نے 13 سال سے زائد عرصہ تک گورنر سندھ کے عہدے پر رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ لی تھی۔

(جاری ہے)

عہدے کا حلف لیتے ہی موجودہ گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی ایسے اسپتال پہنچے کہ حالت مزید بگڑ گئی اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رکھا گیا۔ لیکن کچھ ہی عرصہ بعد ڈاکٹرز نے گورنر سندھ کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق حکومت نے گورنر سندھ کے عہدے پر تعینات کرنے کے لیے کسی ٹیکنو کریٹ یا سابق جج کی تلاش شروع کر دی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ بھی سننے میں آیا تھا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کو ہی دوبارہ گورنر سندھ بنائے جانے کا بھی امکان ہے تاہم اس بات کا تعین وفاقی حکومت کی جانب سے کسی حتمی فیصلے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :