رویت ہلال کمیٹی نے مفتی عبد القوی کی رکنیت مستقل طور پر ختم کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 دسمبر 2016 14:40

رویت ہلال کمیٹی نے مفتی عبد القوی کی رکنیت مستقل طور پر ختم کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 دسمبر 2016ء) : رویت ہلال کمیٹی نے مفتی عبد القوی کی رکنیت مستقل طور پر ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت برائے مذہبی امور نے ایک باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ رویت ہلال کمیٹی سے مفتی عبد القوی کی رکنیت مستقل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہےکہ رواں برس 22 جون کو پاکستان کی متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد وزارت برائے مذہبی امور کے وزیر سردار یوسف نے مفتی عبد القوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :