روس کے درالحکومت ماسکو میں بم کی دھمکی پر تین ریلوے اسٹیشن خالی کرالیے گئے

منگل 27 دسمبر 2016 16:18

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں تین ریلوے اسٹیشنوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کی دھمکی پر خالی کرالیا گیا ۔روس کی سرکاری خبررساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق ان تینوں اسٹیشنوں سے قریباً تین ہزار افراد کو نکالا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تینوں اسٹیشن ماسکو کے ایک ہی اسکوائر میں واقع ہیں۔ پولیس کازنسکی ،لینن گراڈسکی اور یارو سلافسکی ریلوے اسٹیشن کی جاسوس کتوں کے ذریعے مکمل چھان بین کرنا چاہتی ہے۔بم حملے کی دھمکی کے بعد پولیس کی بھاری نفری ان تینوں اسٹیشنوں پر بھیج دی گئی تھی اور انھوں نے شہریوں کو وہاں سے نکالنے میں مدد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :