میری شخصیت بدلنے میں جنید جمشید کا بھی ہاتھ ہے۔ وینا ملک کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 دسمبر 2016 16:58

میری شخصیت بدلنے میں جنید جمشید کا بھی ہاتھ ہے۔ وینا ملک کی نئی تصاویر ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 دسمبر 2016ء) : پاکستان کی معروف اداکارہ اور فلمسٹار ویناملک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دبئی کے مال میں وینا ملک اپنے بچوں اور اپنے شوہر اسد ملک کے ہمراہ موجود تھیں۔ اس موقع پر کسی نے بھی وینا ملک کو نہیں پہچانا جس کی وجہ وینا ملک کا زیب تن کیا ہوا عبایا تھا۔

(جاری ہے)

نقاب سے چہرہ ڈھانپے وینا ملک کا کہنا ہے کہ میری شخصیت کی تبدیلی میں مفتی نعیم ، مولانا طارق جمیل اور جنید جمشید کا اہم کردار ہے ۔ خیال رہے کہ وینا ملک نے اس سے قبل بھی عبایا پہن کر زندگی بدلنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے کچھ عرصہ بعد ہی انہیں پاکستان کے نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کرتے دیکھا گیا تاہم اب ایک مرتبہ پھر وینا ملک نے عبایا زیب تن کرنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :