ْشمال مغربی چین کے سنکیانگ علاقے میں بیشتر ٹرینوں میں مفت وائی فائی سروس فراہم کی جائیگی

منگل 27 دسمبر 2016 18:59

ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) شمال مغربی چین کے سنکیانگ یوئی غور خود مختار علاقے میں ریلوے بیورو کے زیر اہتمام چلائی جانیوالی ٹرینوں میں سفر کرنیوالے بیشتر مسافر امسال جشن بہار اں کے سفر رش کے آغاز سے فری وائرلیس نیٹ ورک تک رسائی حاصل کر سکیں گے،سنکیانگ سے آنے جانے والی غیر تیز رفتار اور ایئر کنڈیشنڈلائنوں پر سفر مسافر بھی پیر کے روز سے اپنے موبائل فونوں کی تصدیق کر کے فلموں ، خبروں اور آن لائن گیمز کیلئے ویب صرف کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات ارومچی ریلوے اسٹیشن نے منگل کو بتائی ہے ۔ سنکیانگ میں ریلوے بیور و کی طرف سے چلائی جانیوالی بیشتر روٹوںپر عموماً طویل اور بور سفروں کے مسافروں کے تجربے میں بہتری کیلئے اقدام کے طورپر آن بورڈ وائی فائی سروسز فراہم کی جائینگی ، علاقے میں انٹر سٹی اور براہ راست ایکسپریس ٹرینوں میں پہلے سے ہی وائی فائی سروسز پیش کی جارہی ہیں ،2015ء میں وائی فائی کا اجرا سنکیانگ کی انٹر سٹی ٹرینوں میں اجر ا کیا گیا تھا ، امسال ستمبر میں سنکیانگ سے بیجنگ ، شنگھائی اور گوانگ جو کی براہ راست ایکسپریس ٹرینوں میں بھی اس سروس کی فراہمی کا آغاز کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :