ضرب عضب میں پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دیں ،آئندہ بھی ملکی سلامتی کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف کا جی ایچ کیو آڈیٹوریم میں افسران سے خطاب

منگل 27 دسمبر 2016 19:33

ضرب عضب میں پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دیں ،آئندہ بھی ملکی سلامتی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی پاک فوج ملکی سلامتی کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آڈیٹوریم میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے ضرب عضب میں بے شمار قربانیاں دیں، ضرب عضب میں افسروں کی قربانیاں اور قائدانہ کردار قابل فخر ہے پاک فوج آئندہ بھی قومی سلامتی سے متعلق اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ آرمی چیف نے پیشہ وارانہ امور، ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی اظہار خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :