جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ، ملکی سیاست میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی

منگل 27 دسمبر 2016 21:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاست میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے ملکی اور غیر ملکی حالات کے علاوہ خطہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی نائب صدر اجمل وزیر خان بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا اور چوہدری شجاعت حسین نے انہیں اپنے غیر ملکی دورہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔