بینظیر بھٹوکی برسی کو سیاسی طور پر استعمال نہ کیا جاتا تو بہتر تھا ‘ بینظیرنے جمہوریت کیلئے جنگ لڑ ی ‘ بلاول ان کی زندگی سے سیکھیں،سیاسی لانگ مارچ کی بات پی پی الیکشن موڈ میں چلی گئی ہے ، بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے ، پی پی کی 5 سال حکومت رہی تب قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا آصف اور بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل

منگل 27 دسمبر 2016 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے جنگ لڑ ی جو پورے خطے کیلئے فخر کی بات ہے ‘ ان کی برسی کو سیاسی طور پر استعمال نہ کیا جاتا تو بہتر تھا ‘ بلاول کو محترمہ کی زندگی سے سیکھنا چاہیے،سیاسی لانگ مارچ کی بات کر کے پی پی الیکشن موڈ میں چلی گئی ہے اور یہ اچھی بات ہے، بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے ۔

پی پی کی 5 سال حکومت رہی تب بے نظیر کے قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کوآصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج محترمہ کی برسی کا دن ہے۔ انہوں نے جمہوریت کیلئے جنگ لڑی جو پورے خطے کیلئے فخر کی بات ہے۔ ان کی برسی کو سیاسی طور پر استعمال نہ کیا جاتا تو بہتر تھا۔ بلاول کو بھی محترمہ کی زندگی سے سیکھناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آنے سے بلاول کی تربیت ہو گی۔ سیاسی لانگ مارچ کی بات کر کے پی پی الیکشن موڈ میں چلی گئی ہے اور یہ اچھی بات ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے ۔ پی پی کی 5 سال حکومت رہی تب بے نظیر کے قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے۔ …(رانا)