سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن میں نامزد سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع سے متعلق متفرق درخواست پر نیب حکام کو30 دسمبر کے لئیے نوٹس جاری کردئیے

منگل 27 دسمبر 2016 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن میں نامزد سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی جانب سے ضمانت میں توسیع سے متعلق متفرق درخواست پر نیب حکام کو30 دسمبر کے لئیے نوٹس جاری کردئیے ،قبل ازیں درخواست گزار نے وکیل کے توسط سے دائر کردہ متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ کمر کے دور میں مبتلا ہیں اور اس کا علاج کروارہے ہیں،عدالت نے ضمانت میں22 دسمبر تک توسیع دی تھی،تاہم وہ علاج کی وجہ سے واپس وطن نہیں آسکے،لہذا استدعا ہے کہ ضمانت میں26 جنوری تک توسیع کی جائے،واضح رہے کہ شرجیل میمن دبئی کی نجی اسپتام میں علالت کے سبب زیر علاج ہیں اور انہیں 26 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونا تھا۔