جنید جمشید کی دینی و علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،علامہ عباس کمیلی

منگل 27 دسمبر 2016 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) جعفریہ الا ئنس پا کستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے وفدکے ہمراہ سا نحہ حو یلیاں میں جابحق ہو نے والے ملک کے معروف نعت خواں جنید جمشید کے گھر جا کر اٴْن کے بھائی ہمایوں جمشیدسے تعزیت کی وفد میں فلسطین فا و ڈیشن کے رہنماں و سابق ممبر قومی اسمبلی مظفرہاشمی،صابر ابو مریم و دیگر شریک تھے اس موقع پر علامہ عباس کمیلی نے جنید جمشید کی دینی وعلمی خدمات کو سر ا ہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااس موقع پر ہمایوں جمشید کا کہناتھا فلسطین کے عوام مظلوم ہیںاور مظلوموں کی مدد کرنا تمام انسانیت کی زمہ داری ہے ہمایوں جمشید نے فلسطین فاونڈیشن کی کارکردگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں جلد ہی فلسطین و کشمیر سمیت دنیاں کے تمام مظلوموں سے ہمددری و یکجہتی میں وہ اپنا کردار ادا کر یں گے ملاقات کے دوران وفد نے جنید جمشید کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :