دبئی آر ٹی اے اتھارٹی نے نئے سال کی آمد پر میٹرو ٹرین 31 دسمبر اور یکم جنوری کو مقررہ وقت سے زائد گھنٹوں کیلئے چلانے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 27 دسمبر 2016 22:55

دبئی آر ٹی اے اتھارٹی نے نئے سال کی آمد پر میٹرو ٹرین 31 دسمبر اور یکم ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27دسمبر ۔2016ء) دبئی آر ٹی اے اتھارٹی نے نئے سال کی آمد پر میٹرو ٹرین 31 دسمبر اور یکم جنوری کو مقررہ وقت سے زائد گھنٹوں کیلئے چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پر دبئی آر ٹی اے اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے شاندار اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کی آمد کے موقع پر دبئی میٹرو کی ریڈ لائن اور گرین لائن سروس خصوصی طور پر مقررہ وقت سے زائد گھنٹوں کیلئے چلائی جائے گی۔

دونوں ریڈ لائن اور گرین میٹرو سروس کا آغاز 31 دسمبر کی صبح بالترتیب 5:30 اور 5:50 پر ہوگا۔ جبکہ سروس یکم جنوری کی رات 12 بجے تک مسلسل چلتی رہے گی۔ دبئی ٹرام سروس بھی 31 دسمبر کی صبح 5:30 سے لے کر 2 جنوری کی رات 1 بجے تک مسلسل چلائی جائے گی۔ اس کے علاوہ دبئی پبلک بس سروس بھی زائد وقت کیلئے چلائی جائے گی۔ آر ٹی اے اتھارٹی نے یکم جنوری کو پیڈ پارکنگ بھی مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :