ضلع انتظامیہ اور نساسک خیرپور کیجانب سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی مشترکہ مہم کا آغاز کردیا گیا

منگل 27 دسمبر 2016 23:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت کی خصوصی ہدایات پر ضلع انتظامیہ اور نساسک خیرپور نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی مشترکہ مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے اسسٹنٹ کمشنر خیرپور سید محمد عباس شاہ کے ساتھ اولڈ نیشنل ہائی وے پر صفائی مہم کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے منیجر نساسک محمد علی مہیسر کو ہدایات دیں کہ وہ شہر بھر میں صفائی مہم کے دوران داخلی اور خارجی شاہراہوں سمیت سوک سینٹر، پنج گلہ چوک، اسٹیشن روڈ، پنج ہٹی، کینال روڈ، لقمان، پھاٹک سمیت تمام شاہراہوں پر مہم کو تیز کرتے ہوئے بھاری مشنری کا استعمال کریں، 10 سے زائد لوڈر، سائڈ لوڈر، گندا پانی اٹھانے والی ، ٹریکٹر، کچرا اٹھانے والے ایکسیویٹر اور دیگر مشنری رات گئے دیر سے خیرپور پہنچ گئی تھی اس سے قبل شہر میں صفائی مہم کے سلسلے میںاسسٹنٹ کمشنر سید محمد عباس شاہ ، منیجر نساسک محمد علی مہیسر نے جھاڑو دے کر مہم کا آغاز کیا منیجر نساسک محمد علی مہیسر نے ڈی سی خیرپو ر کو بتایا کہ وہ اپنے عملے کے ساتھ دن رات شہر کی صفائی ستھرائی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور تمام تر مشنری کا بھرپور استعمال کرکے بہتر نتائج حاصل کیے جائیں گے ۔