لوکل بورڈ کے علاقے میں ٹائلوں کو ہنگامی بنیادوں پر درست کرایا جائے ‘ صدرآل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز

منگل 27 دسمبر 2016 23:12

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ لوکل بورڈ کے علاقے میں ناقص تعمیراتی کام کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلی محلوں اور دھنس جانے والی ٹائلوں کو ہنگامی بنیادوں پر درست کرایا جائے تاکہ علاقہ مکینوں اور راہگیروں کی مشکلات دور ہوسکیں۔

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوکل بورڈ کے علاقہ مکینوں کے وفد سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد طاہر خان، گلزار بھٹو ،حاجی صابر ، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی، محمد زاہد یامین ، ملک رضوان الحق، عبدالرحمن انصاری، حاجی محمد شفیع عباسی ، برکت علی سولنگی ، عبدالرحیم سیٹھی، زاہد اقبال ، عطا محمد قریشی ، عارف میمن،شاکر کمبوہ اور محمد علی میمن ، رضوان لالا جندہ و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ لوکل بورڈ کے علاقے نادرا آفس کے سامنے گلیوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائلیں لگانے کے ناقص کام کی شکایات رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ اور ڈپٹی کمشنر سکھر سے کی گئی ہیں جس پر انہوں نے مذکورہ ترقیاتی کاموں کا نوٹس لینے کا کہا تھا ۔