شیخ ایاز ایک عظیم شاعر تھے،صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ

منگل 27 دسمبر 2016 23:12

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت اور آثار قدیمہ سید سردار علی شاہ نے سندھ ثقافت سکھر کے لئے علاقائی ایڈوائزری کمیٹی کے زیر اہتمام سکھر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں منعقدہ شیخ ایاز کانفرنس کا افتتاح کیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے افتتاحی سیزن میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار علی شاہ نے شیخ ایاز ایک عظیم شاعر قرار دیا اور کہا کہ سندھ کی خوش قسمتی ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست، بیدل بیکس اور شیخ ایاز جیسے نامورشاعر یہاں پیدا ہوئے ، انہوں نے کہا کہ شیخ ایازکے سندھی زبان و ادب کی خدمات کوصدیوں یاد رکھا جائے گا جس کے لئے انہوں نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیخ ایاز شاہ لطیف کی شخصیت اور شاعری سے متاثر تھے انہوں نے بھٹ شاہ میں تدفین کی خواہش کی ۔ اس موقع پرمعروف لکھاریوں مدد علی سندھی، اقبال ترین، جامی چانڈیو، پروفیسر ڈاکٹر مستور بخاری، عدل سومرو، اور دیگر نے شیخ ایاز کی زندگی اور کارنامہ پر مقالے پیش کیے ، اس موقع پرڈھال ایوارڈ بھی دیا گیا۔