پیپلز پارٹی 2018ء کا الیکشن اپنی کارکردگی کے بنیاد پر جیتے گی‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ

منگل 27 دسمبر 2016 23:12

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 2018ء کا الیکشن اپنی کارکردگی کے بنیاد پر جیتے گی ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق گزشتہ روز سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مذید کہا کہ پی پی پی کی حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے عوامی خدمت والے مشن پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں عوام کی امیدوں اور امنگوں پر پورا اترے گی اور ہم کارکردگی کے بنیاد پر ہی 2018کی الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے تمام شہر، گائوں اور بستیاں مجھے اپنے اور عزیز ہیں کہیں کی بھی ترقیاتی اسکیم اصولی طریقے سے آئی وہ ضرور منظور کروں گا منتخب نمائندے اور ادارے کام ایمانداری کے ساتھ مکمل کروائیں تاکہ عوام کی حقیقی طور خدمت ہوسکے۔